بٹ خیلہ، روڈگینگ بحالی کیلئے سینکڑوں مظاہرین سٹرکوں پر نکل آئے 

    بٹ خیلہ، روڈگینگ بحالی کیلئے سینکڑوں مظاہرین سٹرکوں پر نکل آئے 

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)محکمہ سی اینڈڈبیلومیں روڈ گینگ کے بحالی کیلئے سینکڑوں مظاہرین سڑکوں پرنکل آئے پندرہ دنوں کے اندراندر محکمہ فنانس نے روڈگینگ کوبحال نہ کیاتوحصول انصاف کیلئے عدالت سے رجوع کرکے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ان خیالات کااظہارپی ڈبلیوڈی لیبریونین کے صوبائی صدرگل زمین خان ضلعی صدراقبال زمان اورکلاس فورایسوسی ایشن کے ضلعی صدرپیرسعیدخان نے گزشتہ روز بٹ خیلہ میں محکمہ سی اینڈڈبلیو کے ملازمین کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ موجوجودہ حکومت نے محکمہ سی اینڈڈبلیو کے گینگ روڈ کے ملازمین کوبحال کیاہے مگراب محکمہ فنانس ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں جس کی وجہ سے محکمہ سی اینڈڈبیلو کے ملازمین میں بے چینی پھیل رہی ہے اگرمحکمہ فنانس نے گینگ روڈملازمین کامسئلہ حل کیاتوپورے پختونخوامیں تین ہزارسے زائدبے روزگارنوجوانوں کوروزگارکے مواقع ملیں گے جس میں ضلع ملاکنڈکے 137ملازمین بھی شامل ہونگے انہوں نے کہاکہ گینگ روڈملازمین کے خاتمے سے سڑکوں کے دیکھ بال نہ ہونے کی وجہ سے تمام روڈ ٹھوٹ پھوٹ کاشکارہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -