چارسدہ،تھانہ تنگی کی حوالات سے مردان جیل کا قیدی فرار
چارسدہ (بیو رو رپورٹ)تھانہ تنگی کے حوالات سے مردان جیل کا قیدی فرار ہو گیا۔ڈی پی او چارسدہ نے غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق مردان جیل کے قیدی عالمگیر ولد امین اللہ سکنہ نوے کلے کو تنگی پولیس نے ایک او ر زیر تفتیش مقدمہ میں پوچھ گچھ کے لیے ضمیمہ ب کے تحت تنگی پولیس سٹیشن منتقل کیا تھا۔شاطر ملزم موقع پا کر پولیس کو چکما دیکر حوالات سے فرار ہو گیا۔واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے غفلت اور لاپرواہی برتنے پر دو پولیس اہلکاروں مسعود خان اورحاضر محمد کو معطل کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔دوسری طرف ملزم عالمگیر کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی جبکہ ضلع بھر میں ناکہ بندیاں بھی سخت کر دی گئی۔