کوہاٹ،پبلک ہیلتھ کا سب انجینئر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

کوہاٹ،پبلک ہیلتھ کا سب انجینئر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) پبلک ہیلتھ کا سب انجینئر رشوت خور نکلا کنٹریکٹر کی درخواست پر رنگے ہاتھوں گرفتار‘ تفصیلات کے مطابق کنٹریکٹر ہدایت اللہ ولد شاہ بہرام خان سکنہ لکی مروت نے درخواست دی کہ پبلک ہیلتھ ٹرائبل ڈسٹرکٹ کوھاٹ کا سب انجینئر عارف قیوم ولد عبدالقیوم نے بخت اللہ کنٹریکٹر کا ٹینڈر فارم واپس لینے اور ٹھیکہ دینے کے لیے ساڑھے تین لاکھ رشوت کا مطالبہ کیا جبکہ پہلے سے لیا ہوا قرضہ جو کہ پانچ لاکھ تھا وہ بھی معاف کرنے کی شرط رکھی جس پر ہدایت اللہ کی رپور ٹ پر سپیشل ٹیم اینٹی کرپشن پشاور اور سول جج کی موجودگی میں انجینئر عارف قیوم سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے گرفتار کر لیا واضح رہے ٹرائبل ڈسٹرکت کے متعدد محکموں کے حوالے سے کافی شکایات سامنے آ رہی ہیں جن کے افسران کے خلاف مزید کارروائیاں متوقع ہیں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -