میں بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتاہوں، ملک امجد خان آفریدی 

میں بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتاہوں، ملک امجد خان آفریدی 

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) پی کے 80 سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی ملک امجد خان آفریدی نے محلہ بازار گمبٹ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن میں ہونے کے باوجود عوام کا میری حمایت کرنا میرے لیے اعزاز اور میری کارکردگی پر عوام کا اعتماد ہے میری نزدیک نئے آنے والے اور پرانے تمام ساتھیوں میں کوئی فرق نہیں گزشتہ 12 سالوں سے اس حلقے سے کامیاب ہو رہا ہوں کئی ساتھی شامل ہوئے اور کئی ساتھیوں نے ساتھ چھوڑ دیا جو کہ یقینا میری کوتاہی کی وجہ ہو گی مگر میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ غلطیوں سے سیکھوں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ وفاقی نمائندے اور صوبائی حکومت کی دو سالہ کارکردگی دیکھیں پھر اپنے محلے کو دیکھیں پھر حلقہ 80 اور پھر ضلع پر نظر دوڑائیں تو آپ کو فرق واضح دکھائی دے گا انہوں نے وفاقی وزیر اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کا نام لیے بغیر کہا کہ گزشتہ دنوں شادی خیل ایکسپریس فیڈر کا افتتاح ہوا اب یہ فنڈ کس کا تھا بھاگ دوڑ کس نے کی تھی اور بعد میں آ کر افتتاح کس نے کر دیا حیرت ہوئی ہے ایسے نمائندوں کو شرم آنی چاہیے میں خود آفریدی ہوں اگر کوئی دوسرا آفریدی غلط کام کرے تو بہت افسوس ہوتا ہے ایسے نمائندوں کو بھی شرم آنی چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی نمائندہ وفاق سے ڈبل فنڈ لے کر آئے اگر ڈبل نہیں لا سکتا تو میرے جتنا فنڈ لے آئے مگر عوام کی خدمت کرے کیوں کہ عوام نے ہمیں خدمت کے لیے منتخب کیا ہے قصے کہانیاں سننے کے لیے نہیں اگر میں نے الیکشن جیتنے کی ہیٹ ٹرک کی ہے تو اس کی وجہ عوام کی خدمت ہے ہم نے اپنے علاقے کی عوامکے ساتھ نہ کبھی منافقت کی ہے اور نہ کبھی اپنوں پر ظلم اور زیادتی کی ہمارا منشور صرف اور صرف حلقے کے عوام کی خدمت ہے تحریک انصاف کے نمائندے آج ان سکیموں کا افتتاح کر رہے ہیں جن کی منظوری میں نے اور عباس آفریدی نے دی تھی ہم نے آٹھ یونین کونسلز میں گیس منظور کروائی جو ریکارڈ پر ہے وومن یونیورسٹی منظور کروا کر ایک ارب کا فنڈ منظور کروایا سپورٹس کمپلیکس منظور کروایا مگر تعمیر میں ایم این اے رکاوٹ بنا ہوا ہے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کا دعویٰ کرنے والے وزیر اعظم کا اپنا کھلاڑی سپورٹس گراؤنڈ پر کام بند کروا رہا ہے کیا یہ اس کو تبدیلی کہتے ہیں اپوزیشن میں ہونے کے باوجود دو ہائی سکول منظور کروائے ہم جائیدادیں بیچ کر سیاست کر رہے ہیں اور کچھ لوگ سیاست میں آنے کے بعد جائیدادیں بنا رہے ہیں کیا یہ اس کو تبدیلی کہتے ہیں انہوں نے بتایا کہ گمبٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں جلد تعمیراتی کام کا آغاز ہو گا غلام بانڈہ میں سپورٹس گراؤنڈ پر کام شروع ہو چکا ہے چورلکی میں گراؤنڈ پر جلد کام کا آغاز ہو گا انہوں نے گمبٹ کی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے بیدار ہو جائیں قبضہ مافیا سے جان چھڑائیں دوسروں کی زمینوں پر قبضے کرنے والے کبھی قوم کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -