بونیر،اے این پی کے درجنوں خاندانوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت

بونیر،اے این پی کے درجنوں خاندانوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت

  

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)یونین کونسل پاندھیڑ وولئیج کونسل شیر علی میں عوامی نیشنل پارٹی کے اہم درجنوں خاندانوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔اہم شمولیتی تقریب پاکستان تحریک انصاف تحصیل چغرزئی کے رہنماء یحی خان اور ڈاکٹر ضامن گل کی کوشیشوں سے ہوا۔اہم شمولیتی تقریب میں حلقہ پی کے 21 کے ایم پی اے ڈیڈک چئیرمین سید فخر جہان باچا کے بھائی سابق ٹاون ناظم گاگرہ سید سالار جہان باچا۔سابق تحصیل ممبر امیر زیب۔یحی خان کے علاوہ پی ٹی ائی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔سید سالارجہان باچا نے وولیج کونسل شیر علی کے لئے تین کلومیٹر کچہ روڈ کا افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید سالارجہان باچا۔ڈاکٹر ضامن گل۔امیرزیب نے کہاکہ گذشتہ ادوار میں یہاں سے منتحب ممبران اسمبلی نے اس علاقہ کو نظرانداز کیا تھا۔مگر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کی مخرومیوں کو کم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے تحصیل چغرزئی کے ہر وولیج کونسل میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔چغرزئی کے لئے تحصیل کا درجہ پی ٹی ائی کی حکومت کا بڑاکارنامہ ہے۔یہاں کے عوام کے لئے دیگر سہولیات کے علاوہ ڈگری کالج،ہسپتال۔ٹی ایم اے افس منظور کئے ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق ادوار پر نوکریاں فروحت کی گئی تھی۔اس موقع پر علاقہ کے عوام نے حلقہ کے ایم پی اے سیدفخر جہان باچا کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ الیکشن 2018 میں ہم نے پی ٹی ائی کو ووٹ بھی نہیں دی تھی۔مگر اسکے باوجود اس حلقہ کے ایم پی اے نے ہمارے لئے کچہ روڈ تعمیر کرکے اس علاقہ کے عوام پر بڑااحسان کیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم سے صرف ووٹ لئے تھے۔اور پانچ سال گزرنے کے بعدکسی نے ہمارا پوچھاتک نہیں۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔سابق ٹاون ناظم سید سالار جہان باچا اور دیگر رہنماؤں نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -