صوابی،مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق 

  صوابی،مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی (بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں مختلف حادثات میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ کرکٹ اور والی بال کے شہرت یافتہ کھلاڑی وقاص علی ٹریفک کے حادثے میں جاں بحق ہو گیا وہ جے یو آئی انبا ر کے دیرینہ رہنما فقیر سید کے صاحبزادے، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈر ی سکول بام خیل کے معلم دینیات قاری افتخار علی کے چھوٹے بھائی جب کہ جمشید کے بھتیجے تھے۔ انہیں پیر کے روز اپنے آبائی گاؤں موضع انبار میں سپرد خاک کر دیا گیا دریں اثناء موضع بٹاکڑہ میں ایک نوجوان جبران نے مبینہ طور پر خود کو پھانسی دے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا وجہ خود کشی بھائی سے زبانی تکرار بیان کی گئی ہے۔