ٹی ایم اے صوابی کے انتخابات،چاند تار پینل نے میدان مار لیا 

ٹی ایم اے صوابی کے انتخابات،چاند تار پینل نے میدان مار لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی(بیورورپورٹ) یونائٹڈ میونسپل ورکرز یونین (رجسٹرڈ) نے تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن صوابی کے دو انتخابات میں چاند تارا پینل نے میدان مار لیا۔ الیکشن کمیٹی کے نگرانی میں ہونے والے اس انتخابات میں چاند تارا پینل کے امیدوار حاجی نیاز علی خان نے 120میں سے 74ووٹ لے کر صدر جب کہ ان کے ساتھ اس پینل کے گوہر زمان جنرل سیکرٹر ی منتخب ہو گئے۔مد مقابل پھول پینل گروپ کے امیدوار برائے صدارت علی گوہر اور ان کے ساتھ امیدوار برائے جنرل سیکرٹری شپ امجد علی نے 43ووٹ حاصل کئے کل 117ووٹ پول کئے گئے جب کہ تین ووٹ نہیں ڈالے گئے ٹی ایم اے صوابی کی تاریخ میں پہلی یونائٹڈ میونسپل ورکرز یونین کے انتخابات بیلٹ کے ذریعے منعقد کرائے گئے۔ پاکستان ورکرز فیڈریشن ضلع صوابی کے رہنماؤں شوکت علی انجم، فضل حکیم، عابد حسین، محمد فاضل، شیر فرزند، اسلم عادل اور دیگر نے چاند تارا پینل کے نامزد امیدواروں حاجی نیاز علی خان اور جنرل سیکرٹری گوہر زمان کو مبارک باد دیتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے دونوں پینل کے تمام ساتھیوں کو جمہوری عمل کو قائم رکھنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔