مردان،اقدام قتل کیس میں   مطلوب اشتہاری گرفتار

  مردان،اقدام قتل کیس میں   مطلوب اشتہاری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان (بیورورپورٹ) ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کا سماجی و معاشرتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف  جاری کردہ کاروائی کے احکامات پر سرکل ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ ایس ایچ اوز کی قیادت میں تھانہ چورہ کے پولیس نے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب مجرم اشتہاری ذاکر شاہ سکنہ بابینی جبکہ تھانہ شہباز گڑھی پولیس نے ہوائی فائرنگ کے مرتکب دو ملزمان ذاکر علی اور راہد علی ساکنان باغیچہ ڈھیری کو ایک عدد کلاشنکوف اور ایک عدد M16سمیت گرفتار کر لیا اسی طرح تھانہ لوند خوڑ پولیس نے منشیا ت کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات فروش عطاء الرحمن ولد نور رحمن سکنہ پرخو ستار آباد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1004گرام چرس برآمد ہوکر ملزم کے خلاف مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ٹ) مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی وصوبائی قائدین سے ملاقات کی صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ نے مرکزی و صوبائی قائدین کو تاجروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری اور مرکزی تنظیم تاجران صوبائی صدر شرافت علی مبارک نے کہا تاجروں کو درپیش مسائل حل کرنا ہمارامشن ہے ان کی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے دم لیں گے تاکہ جلد از جلد ان کی محرومیوں کا ازالہ ہو جائے اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ نے کہا کہ تاجر برادری ملک کی معیشت میں بڑا ہاتھ ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ تاجر برادری کو ریلیف دیکرملک کی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے،حکومت مہنگائی،گیس و بجلی پر بھی خصوصی توجہ دے اور نئی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائیں جائے اشیاء خوردنوش بالخصوص آٹا،چینی، دودھ سمیت پڑول ایل بی جی کے نرخوں میں اضافے کی وجہ سے ملک بھر کے تاجربرادری اور غریب عوام کی زندگی اجیران بنا کر دی ہے آٹے،چینی و اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کیلئے ان پر سیلز ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے اورانکم ٹیکس و دیگر تمام ٹیکسز کی شرح کو کم ازکم پچاس فیصد کم کیا جائے ظاہر شاہ نے مزید کہا کہ جیولرز،موبائل فونز،آٹوز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔حکومت شرح سود کو مزید کم کر کے 4% اور تاجروں کو بلاسود کاروبار کی ضمانت پر 5 لاکھ تا 5 کروڑ کے قرضے دیے جائیں پٹرولیم مصنوعات و بجلی کی قیمتوں کو مزید کم کیا جائے اور چھوٹے تاجروں کے لیے قابل عمل فکسڈ ٹیکس اسکیم کا اجراء کیا جائے۔