ملاکنڈ میں منشیات فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری

  ملاکنڈ میں منشیات فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز ریحا ن خٹک کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں ڈرگز اور نارکوٹکس کے خلاف گرینڈ آپریشن زور و شور سے جاری ہے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر درگئی محب اللہ خان نے درگئی سب ڈویژن کے تمام لیوی پوسٹ کمانڈ روں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کی اور سختی سے ہدایت کی کہ وہ درگئی سب ڈویژن میں منشیات کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے منشیات فروشوں اور خاص طور پر آئس ڈیلروں کے خلاف سخت کاروائی کرکے ان کو کیفرکردار تک پہنچائیں اور بہت جلد تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔اجلاس میں ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحید اللہ بھی موجود تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -