چارسدہ، لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کیخلاف تاجر برادری سراپا احتجاج

چارسدہ، لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کیخلاف تاجر برادری سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 چارسدہ (بیو رو رپورٹ)تاجر ایسوسی ایشن چارسدہ نے بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ،امن و امان کی بگڑتی صورتحال، ٹی ایم اے کی ناقص کار کر دگی اور مہنگائی کے خلاف طبل جنگ بجا دیا۔ تین روز بعد فاروق اعظم چوک میں احتجاج کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق تاجر ایسوسی ایشن کے غیر معمولی اجلاس کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تاجر ایسوسی ایشن کے صدر لعل محمد لعل نے کہا ہے کہ  بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ،امن و امان کی بگڑتی صورتحال، ٹی ایم اے کی ناقص کار کر دگی اور مہنگائی کے خلاف تین روز بعد فاروق اعظم چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں سیاسی جماعتیں اور سول سوسائٹی سمیت ہر مکتبہ فکر کے لو گ شرکت کریں گے۔صدر لعل محمد نے کہاکہ کرونا وائرس کی وجہ سے کاروبار پہلے سے تباہ ہو چکا ہے جبکہ اب رہی سہی کسر بجلی لوڈشیڈنگ نے پوری کی۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے نہ صر ف تاجر پریشان ہیں بلکہ عام شہر ی بھی شدید متاثر ہیں۔انہوں نے ٹی ایم اے کی ناقص کارکردگی اور ہوشربا مہنگائی پر بھی شدید تنقید کی۔لعل محمد لعل نے چارسدہ میں آئے روز ڈکیتی اور چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کو پولیس کی ناکامی قرار دیا اور اس حوالے سے اعلیٰ پولیس حکام سے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔