شبقدر،سنگدل بھائی نے معمولی تکرار پر ہمشیرہ کو اینٹ مار کر قتل کردیا 

  شبقدر،سنگدل بھائی نے معمولی تکرار پر ہمشیرہ کو اینٹ مار کر قتل کردیا 

  

شبقدر(تحصیل رپورٹر)  بھائی نے معمولی تکرار پر شادی شدہ بہن کو اینٹ مارکر قتل کردیا۔20سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی۔ واقعات کے مطابق موضع سروٹکی شبقدر میں شادی شدہ بہن زیب انساء زوجہ جمشید بہ عمر 24سال نے اپنے بھائی زبیح اللہ ولد بحر العلوم سے دیا گیا قرضہ 50ہزار روپے واپس مانگا جس پر بھائی نے مشتعل ہوکر اسے سر پر اینٹ مارا جس سے وہ جان بحق ہوئی پولیس نے مقتولہ کے بھائی حسب اللہ کے رپورٹ پر مقدمہ درج کرلی۔ دوسرا واقعہ گڑنگے شبقدر میں پیش آیا جہاں 20سالہ نوجوان لڑکی مسماۃ ثناء دختر زیت اللہ نے اپنے آپ کو گولی ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوئی پولیس تھانہ شبقدر نے مجرومہ کی والد زیت اللہ ولد عبداللہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتش شروع کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -