اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کا  مختلف بازاروں کا معائنہ

  اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کا  مختلف بازاروں کا معائنہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تھری کوہاٹ محمد اقبال نے پیر کے روز پولیس کے ہمراہ بلی ٹنگ بازار میں اشیائے ضرورت کی قیمتوں، کوالٹی اور سپلائی کامعائنہ کیا۔ اس دوران بیکریوں، تندوروں، مرچنٹ شاپس، آٹا شاپس، فروٹ اور ویجیٹیبل شاپس میں کوالٹی اور قیمتیں چیک کی۔اُنہوں نے فوڈ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران جرما نے بھی عائد کی۔اُنہو ں نے دکان داروں کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخوں پر سختی سے عمل کو یقینی بنائیں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -