بنوں میں صوبائی حکومت کے احکامات کے تحت ریونیو دربار قائم

بنوں میں صوبائی حکومت کے احکامات کے تحت ریونیو دربار قائم

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)آیڈیٹوریم ہال بنوں میں صوبائی حکومت کے احکامات کے تحت ریونیو دربار قائم کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، تمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، تمام تحصیلداران، ریونیو آفسران اور پٹواریوں نے بمعہ ریکارڈشر کت کی۔ ریونیو دربار میں محکمہ مال سے متعلق معاملات جس میں اندراج وانتقال، ڈومیسائل کا اجراء، این او سی، فرد جمع بندی،حدبراری، درستگی ریکارڈ، معاملات اراضیات سے متعلق 300 سے زائد عوامی مسائل ڈپٹی کمشنر نے موقع پر حل کر دئیے اور بعض مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر بنوں نے ریونیو سٹاف کے متعلق عوام کی شکایات بھی سنیں اور بعض محکمانہ انکوائری کے احکامات جا ری کئے۔ دربا ر میں زمینوں سے متعلق عوام کے کئی ایک مسائل حل کئے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -