کالے شیشے والی گاڑیوں اوربلانمبر موٹر سائیکلوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

   کالے شیشے والی گاڑیوں اوربلانمبر موٹر سائیکلوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

  

ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگو پولیس کا کالے شیشے والی گاڑیوں اوربلانمبر موٹر سائیکلوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن' ٹریفک وارڈن پولیس نے 102مختلف گاڑیوں سے کالے شیشے ہٹادئیے۔متعدد گاڑیوں کو جرمانے,بلا نمبراورنان رجسٹرڈ 152موٹر سائیکل بھی تھانے میں بند.ڈی پی او شاہداحمدخان کی زیرنگرانی محرم ا لحرام میں دفعہ 144 کے تحت بلانمبراورنان رجسٹرڈ موٹر سائیکل اورکالیشیشیوالی گاڑیوں کے خلاف آپریشن بھر پور طریقے سے جاری رہے گا.انچارج ٹریفک وارڈن انسپکٹرحبیب خان تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کی خصوصی ہدایات پر ہنگو ٹریفک وارڈن پولیس نے ڈی پی او شاہداحمدخان کی زیرنگرانی بلانمبراور نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن تیز کردیا ہے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر حافظ محمد نزیر اور ٹریفک انچارج انسپکٹر حبیب خان نے ہنگو میں بھر پور آپریشن کیا اس دوران 102مختلف گاڑیوں سے کالے شیشے ہٹائے گئے جبکہ152 موٹرسائیکلوں کو تھانے میں بند کر کے متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کی گئی.ٹریفک انچارج انسپکٹر حبیب خان نے واضح کیا کہ محرم الحرام کیپرامن انعقادکی خاطر دفعہ144پر بھرپور طریقے سے عمل کرایا جائیگا اور کسی کو بھی قانون بالخصوص ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -