تنظیم سازی،پی ٹی آئی خواتین ونگ کا احتجاجی مظاہرہ

  تنظیم سازی،پی ٹی آئی خواتین ونگ کا احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)  سابق ممبر ٹاون کونسل ون پشاوررومینہ خورشید  نے کہا ہے کہ تحریک انصاف شعبہ خواتین کی تنظیم سازی میں پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کر کے من پسند خواتین کو پارٹی کے تنظیمی عہدے دئے گئے ہیں،اس ناانصافی سے پارٹی کے حقیقی کارکنوں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔پشاور پریس کلب کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں سابقہ بلدیاتی کونسلرز  نازک بی بی،شہلا نورین اور دوسروں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کی تنظیم میں باہر کے اضلا ع سے تعلق رکھنے والے سفارشی خواتین کو عہدے دیئے گئے ہیں جس کی ہم بھرپور مذمت کرتی ہیں اور پارٹی قیادت سے مطالبہ ہے کہ پشاور سٹی ڈسٹرکٹ خواتین تنظیم  میں کی جانے والی عہدوں کی بندر بانٹ کا نوٹس لیکر متنازعہ تنظیم توڑ کر کارکنوں کی آراء کی روشنی میں نظریاتی کارکنوں کو تنظیم میں جگہ دی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -