مہمند قوم دویزئی کا مقامی انتظامیہ کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ 

مہمند قوم دویزئی کا مقامی انتظامیہ کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر) مہمند قوم دویزئی اسو خیل نے پہاڑ کی لیز پر اپلائی کو رکوانے اور مبینہ قبضے پر برہان خیل قوم اور مقامی انتظامیہ کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کی قیادت دویزئی اسو خیل کے رہنماء موسیٰ، سید، حکیم خان اور حاجی افسر خان کر رہے تھے جن کا کہنا تھا کہ دویزئی میں واقع پہاڑ ان کی ملکیت ہے اور اس پر لیز کرنے کیلئے انہوں نے محکمہ معدنیات میں اپلائی کی تاہم جان شیر نامی شخص نے اس اپلائی کو محکمے میں درخواست دے کر رکوایا اور ان برہان خیل قوم کو ساتھ ملا کر ہماری ماربل پہاڑ پر قابض ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اور برائے نام لیز کرانے کا بھی بدعویداری کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک رکن قومی اسمبلی کی حمایت بھی ان کو حاصل ہے جو اثر و رسوخ استعمال کرکے دویزئی قوم کے مشترکہ پہاڑ پر قابض ہونے کیلئے انتظامیہ کی ملی بھگت سے سرگرم ہے دویزئی قوم مشران نے محکمہ معدنیات، ضلعی  انتظامیہ مہمند اور دیگر متعلقہ حکام کو درخواستیں بھی دیں لیکن ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہمارے جلسے کو بھی مہمند انتظامیہ نے رکوا دیا انہوں نے کہاکہ انتظامیہ اور محکمہ معدنیات نے اگر ہمارا لیز نہیں کروایا اور کسی دوسرے غیر مقامی لوگوں کے نا م کر دیا توپوری قوم ملکر پہاڑ پر کام بند کرائینگے اور وہ بطور احتجاج ہر حد تک جائینگے ان کا کہنا تھا کہ رولز کے مطابق پہاڑ پر لیز مقامی لوگوں کی مشاورت سے کیا جائیگا۔