ڈی جی ریسکیو 1122 کی  تعیناتی کیخلاف دائرانٹرا  کورٹ اپیل پر نوٹس جاری

    ڈی جی ریسکیو 1122 کی  تعیناتی کیخلاف دائرانٹرا  کورٹ اپیل پر نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کی تعیناتی کے خلاف دائرانٹرا کورٹ اپیل پرپنجاب حکومت سمیت دیگر مدعاعلیہان کوکو نوٹس جاری کر کے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے،مسٹرجسٹس شاہد وحید اور مسٹرجسٹس جواد حسن پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد رضا کی درخواست پر سماعت کی۔اپیل میں سنگل بنچ کی جسٹس عائشہ اے ملک کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل کاموقف ہے کہ ڈی جی رضوان نصیر کی تعیناتی کے کنٹریکٹ میں غیر قانونی پر توسیع کی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اس معاملہ کی تحقیقات کا حکم دے رکھا ہے، عدالت سے استدعاہے کہ ڈی جی ریسکیو 1122 رضوان نصیر کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے۔ 

تعیناتی چیلنج

مزید :

پشاورصفحہ آخر -