صوابی،بھتیجے کو قتل کرنے والا سفاک افغان قاتل پنجاب سے گرفتار

  صوابی،بھتیجے کو قتل کرنے والا سفاک افغان قاتل پنجاب سے گرفتار

  

 صوابی(بیورورپورٹ) صوابی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران بھتیجے کو قتل کرنے والا سفاک افغان قاتل چچا کو ٹیکسلہ پنجاب سے گرفتارکر لیا۔ملزم افغان مہاجر عزیز سکنہ افغانستان حال بارہ گئی مہاجر کیمپ صوابی نے ایک سال پہلے شادی کے تقریب میں اپنا سگہ بھتیجا طور الرحمن سکنہ افغانستان حال بارہ گئی کیمپ پر اندھا دھند فائرنگ کرکے بیوی اور بچوں کے سامنے قتل کر دیاتھا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی کی وضع کردہ ہدایات پر ضلعی پولیس کا قتل و اقدام قتل و دیگر سنگین مقدمات میں مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہیں۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی صوابی نورالامین خان کی نگرانی میں ایس ایچ او صوابی سب انسپکٹر فاروق خان،اے ایس آئی زاھد خان نے جدید خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے معلوم ہوا ایک سال پہلے قتل مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم عزیز صوبہ پنجاب علاقہ ٹیکسلہ میں موجود ہے۔جس پر پولیس ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم بالا کو گرفتار کیا گیا,وجہ عناد ملزم عزیز اور مقتول طور الرحمن آپس میں پرانی دلبدی تھی ایک دوسرے کے ساتھ زبانی تکرار پر ملزم کے کان پر چھوٹ آئی تھی اسی وجہ سے ملزم نے مقتول پر اپنے بچوں کے سامنے فائرنگ کرکے ابدی نیند سلادی ملزم سے مزید تفتیش جاری ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -