حکومت اسحاق ڈارکو نہیں بلاسکی تو نواز شریف کوکیسے بلائے گی،خورشید شاہ

   حکومت اسحاق ڈارکو نہیں بلاسکی تو نواز شریف کوکیسے بلائے گی،خورشید شاہ

  

سکھر(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اسحاق ڈارکو نہیں بلاسکی تو نوازشریف کوکیسے بلائے گی، لیڈرآف اپوزیشن بننے پربھی الاونس نہیں لیا، سب دیکھ رہے ہیں میرے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے لیکن رات کے بعد صبح ضرور ہوتی ہے۔ احتساب عدالت سکھر میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نئی نئی باتیں سنتے ہیں جو کبھی نہیں سنی تھی، انہوں نے مزید کہا کہ میں پارلیمنٹ کی بات کرتا تھا اور میری کوشش ہوتی تھی کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی ہو۔

خورشید شاہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -