بابافرید گنج شکر دربار کا بہشتی دروازہ بند  کرنے کیخلاف دائردرخواست پر فیصلہ محفوظ

  بابافرید گنج شکر دربار کا بہشتی دروازہ بند  کرنے کیخلاف دائردرخواست پر ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس جواد حسن نے پاکپتن دربار کا بہشتی دورازہ بند کرنے کے خلاف دائردرخواست پرفریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا،عدالت نے حضرت بابا فرید گنج شکر دربار کے سجادہ نشین دیوان حامد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے،کیس کی سماعت شروع ہوئی توسرکاری وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے بہشتی دورازہ 2 روز کے لئے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔بہشتی دورازہ ہر خاص خاص و عام کیلئے مکمل طور پر نہیں کھولا جا سکتا،ضلع پاکپتن میں آنے اور جانے پر کوئی پابندی نہیں،درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جائے۔ درخواست گزارکی طرف سے موقف اختیارکیاگیاہے کہ عرس تقریبات میں 5 روز کیلئے دربار کا بہشتی دروازہ کھولنے پر پابندی عائد کی جو غیر قانونی ہے۔

غیر قانونی

مزید :

صفحہ آخر -