دو اسسٹنٹ ایکسائز و ٹیکسیشن آفیسرز کو پرموشن لسٹ میں شامل کرنیکا حکم
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ایکسائز کے دو اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرزکی درخواستوں پرڈی جی ایکسائز کو ان کے نام پرموشن لسٹ میں شامل کرنے کی ہدایت کر دی،مسٹرجسٹس جواد حسن نے رانا خوشنود اور احمد نواز جپہ کی درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ محکمے نے چھ سال پرانی انکوائری کی بنا پر ان کے نام پرموشن لسٹ میں شامل نہیں کئے، رجسٹر مکمل کرنا ایکسائز انسپکٹرز کا کام، اس بارے باز پرس نہیں کی جاسکتی جبکہ پیڈا ایکٹ کے تحت ایک اس سال سے زائد پرانے معاملے کی انکوائری نہیں کی جاسکتی، اس دور کے انسپکٹرز میں سے ایک ایکسائز انسپکٹر فوت ہوچکاہے، انکوائری کے باوجود نام پرموشن لسٹ میں شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔
پرموشن لسٹ