حافظ سعید و دیگر رہنماؤں کیخلاف کیس کی سماعت آج تک کیلئے ملتوی 

  حافظ سعید و دیگر رہنماؤں کیخلاف کیس کی سماعت آج تک کیلئے ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کے خلاف کیس کی سماعت آج 25 اگست تک ملتوی کر دی،ملزموں پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف،یحییٰ مجاہداور سید لقمان شاہ کے خلاف مختلف مقدمات کی سماعت ہوئی۔عدالت نے گزشتہ روز گواہوں کو حاضر کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کر دی۔قبل ازیں حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف اوریحییٰ مجاہدکو انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3کے جج اعجاز احمد بٹر کے روبرو پیش کیا گیا۔ مذکورہ عدالت نے بھی کیس کی سماعت آج 25اگست تک کیلئے ملتوی کی ہے۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں پروفیسر حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کے خلاف مختلف مقدمات کی سماعت جاری ہے اور گواہان کے بیانات قلمبند کئے جارہے ہیں۔
سماعت ملتوی

مزید :

صفحہ آخر -