سابق وزیر گل حمید خان روکھڑی انتقال کر گئے،میانوالی میں سپرد خاک
لاہور(جنرل رپورٹر) سابق صوبائی وزیر اور سینیٹر پارلیمینٹرین گل حمید خان روکھڑی گزشتہ روز انتقال کر گئے، انہیں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں میانوالی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ سجادہ نشین پپلاں والا نے فٹ بال گراؤنڈ میانوالی میں ادا کی گئی جس میں جسٹس باقر رضوی نواب سرفراز سیال نواب انیس خان سیال، ممبر حیات روکھڑی، چودھری شفاعت حسین علی اکبر روکھڑی سمیت مختلف طبقہ فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گل حمید روکھڑی انسانیت کا درد رکھنے والی شخصیت تھے۔ چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
گل حمیدانتق