اینٹی کرپشن کی کارروائی،سب انسپکٹر30 ہزاررشوت لیتے گرفتار

    اینٹی کرپشن کی کارروائی،سب انسپکٹر30 ہزاررشوت لیتے گرفتار

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پر سرکل آفیسر گجرات نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ٹریپ ریڈ میں محکمہ پولیس کے سب انسپکٹر محمد ریاض کو 30 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم سے رشوت وصولی کی رقم موقع پر برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے گوجرانوالہ ریجن کی کرپشن کے خلاف کامیاب ریڈ پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور قانون کی بالادستی کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں ہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب کرپٹ عناصر کے خلاف صوبہ بھر میں متحرک ہے۔

سب انسپکٹرگرفتار

مزید :

صفحہ آخر -