ترک سفیر کی عمر ایوب سے ملاقات، ترکی پاکستان کا شعبہ توانائی میں مزید تعاون، شراکت بڑھانے پر اتفاق

ترک سفیر کی عمر ایوب سے ملاقات، ترکی پاکستان کا شعبہ توانائی میں مزید تعاون، ...

  

 اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے پاکستان آئندہ دس سال میں 70 فیصد بجلی ملکی توانائی ذرائع سے پیدا کر ے گا، نئی توانائی پالیسی سے شمسی اور ونڈ توانائی کی پیداواری شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی عمر ایوب سے ترکی کے سفیر کی ملاقات ہوئی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور توانائی کے شعبے میں پاک ترکی باہمی تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر عمر ایوب نے نئی قابلِ تجدید توانائی پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا 2030ء تک انرجی مکس میں قابل تجدید توانائی کا حصہ30ہوگا۔ اس موقع پر ترک سفیر نے کہا کہ ترکی اورپاکستان کے مابین توانائی کے شعبے میں تعاون وشراکت جاری رہے گا، دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

پاک ترک اتفاق

مزید :

صفحہ آخر -