برطانیہ کی جانب سے ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے 40 سپرے مشینیں پہنچ گئیں 

برطانیہ کی جانب سے ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے 40 سپرے مشینیں پہنچ گئیں 

  

اسلام آباد (این این آئی)ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے برطانیہ کی جانب سے 40 لوکسٹ کراپس سپرے مشینیں پاکستان پہنچ گئیں۔برطانوی کمپنی مائکرون گروپ کے تیار کردہ 40 اسپریئر این ڈی ایم اے کے حوالے کئے گئے۔برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ٹڈیوں کی وبا سے نمٹنے میں مدد فراہم کی گئی، یہ برطانیہ اور پاکستان کے تعاون کی ایک عمدہ مثال ہے۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ برطانیہ ٹڈیوں کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لئے پاکستان کے ساتھ قریبی دوست کے طور پر کھڑا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت پاکستان کی مدد کے لئے دس لاکھ پاؤنڈ امدادی پیکیج کے تحت بیس مشینیں پاکستان بھیجی گئی تھیں۔ 

سپرے مشین

مزید :

صفحہ آخر -