محکمہ ایکسائز پنجاب نے ای آکشن کیلئے رجسٹریشن کاآج سے آغاز کردیا

محکمہ ایکسائز پنجاب نے ای آکشن کیلئے رجسٹریشن کاآج سے آغاز کردیا

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)محکمہ ایکسائز پنجاب ای آکشن کے لئے رجسٹریشن کاآج 25اگست سے آغاز کردیا ہے،صوبائی وزیر ایکسائزٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول پنجاب حافظ ممتاز احمد کا کہناہے کہ شہری گاڑیوں کے پرکشش نمبرز کے حصول کیلئے ای آکشن کے تحت اب رجسٹریشن سے کراسکتے ہیں،آج 25 اگست رات 12بجے تک ای آکشن کے لئے رجسٹریشن کروائی جاسکتی ہے،ای آکشن ایپ گوگل پلے سٹور سے ڈاون لوڈ کی جا سکتی ہے۔ محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ پر بھی ای آکشن کا لنک موجود ہے۔پرکشش نمبرز کی پہلی آن لائن نیلامی 30 اگست کو ہوگی،صارفین زیادہ سے زیادہ ای آکشن سے فائدہ اٹھائیں،ای آکشن کے ذریعے کرپشن اور ایجنٹ مافیا کا خاتمہ کردیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ایکسائز کے متعدد شعبوں کو ای ٹیکنالوجی پر منتقل کردیا ہے،محکمہ ایکسائز کے باقی شعبے بھی جلد جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کردیئے جائیں گے۔

ای آکشن

مزید :

صفحہ آخر -