کراچی، کروڑوں مالیت کی جائیداد متروکہ وقف املاک نے تحویل میں لے لی

  کراچی، کروڑوں مالیت کی جائیداد متروکہ وقف املاک نے تحویل میں لے لی

  

لاہور(فلم رپورٹر)چیئرمین متروکہ وقف املاک ڈاکٹر احمد عامر احمد کے حکم پرمتروکہ وقف املاک ٹرسٹ بورڈ کراچی آفس کا بڑا اقدا م، شہر قائد کے علاقہ صدر میں واقعہ کروڑ وں رو پے ما لیت کی انتہائی قیمتی جائیداد المشہور جویریہ مال کو ٹرسٹ بورڈر کی تحویل میں لینے کیلئے کارروائی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ اراضی کی ٹرسٹ بورڈ کو حوالگی کیلئے 2011 سے ریفرنس زیر ا لتوا تھا۔چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد نے چا رج سنبھالنے کے بعد مذکورہ پراپرٹی کا دورہ کیا اور اس پر تعمیر ہونیوالی کثیرالمنزلہ عمارت کا نوٹس لیتے ہوئے تعمیرات رو کنے احکامات جار ی کئے جس کی بابت سندھ بلڈنگ کنٹرول و دیگر متعلقہ اداروں کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیاجبکہ بلڈنگ پر پینا فلیکس لگا کر عوام کو آگاہ کیا گیا کہ اس پراپرٹی کے حوالے سے کوئی لین دین نہ کریں،بصورت دیگر خر ید و فروخت کرنیوالے خود ذمہ دار ہوں گے۔ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عا مر احمد نے میڈیا کی وساطت سے بھی عوام کو آگاہ کیا ہے کہ یہ جائیدادمتروکہ وقف املاک ٹرسٹ بورڈ کی ملکیت ہے، اس پر کسی سے کوئی لین دین نہ کیا جائے۔

متروکہ وقف املاک

مزید :

صفحہ آخر -