مالی بے ضابطگیاں، جلالپور پیر والا اور مریدکے اراضی ریکارڈ سنٹرزکے 14 ملازم معطل 

        مالی بے ضابطگیاں، جلالپور پیر والا اور مریدکے اراضی ریکارڈ سنٹرزکے 14 ...

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے دو اراضی ریکارڈ سنٹرز پر مالی بے ضابطگیوں، ایف بی آر اور ٹی ایم اے ٹیکس کی مد میں عبن  پر نوٹس لیتے ہوئے جلال پور پیر والا اور مریدکے اراضی ریکارڈ سنٹرز سے14 ملازمین کو معطل کر دیا۔پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی انتظامیہ کو اراضی ریکارڈ سنٹرز جلال پور پیر والا اور اراضی ریکارڈ سنٹر مریدکے پر انتقالات کی مد میں موصول ہونے والی ٹیکس کی رقم میں بے ضابطگیوں کی اطلاعات موصول ہونے پر اراضی ریکارڈ سنٹرز سٹاف بشمول سروس سنٹر انچارجز۔ سروس سنٹر آفیشلز۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اور لینڈ ریکارڈ آفیسرز کو فوری طور پر معطل کر کے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب متعلقہ اراضی ریکارڈ سنٹرز پر عوام الناس کو بلا تعطل خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے متبادل سٹاف کو اراضی ریکارڈ سنٹر جلال پور اور مریدکے پر فوری تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایل آر اے معظم اقبال سپرا کی جانب سے ایف بی آر کی خصوصی آڈٹ ٹیموں کے ذریعے ان سنٹروں کے آڈٹ کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل پی ایل آر اے کا کہنا ہے کہ نااہل،بد انتظام اور کرپٹ عناصر کی پی ایل آر میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ کرپٹ عناصر اپنا قبلہ درست کر لیں۔

ملازم معطل 

مزید :

صفحہ آخر -