اوکاڑہ، خاتون نے نجی ہسپتال میں بیک وقت تین بچوں کو جنم دیا

اوکاڑہ، خاتون نے نجی ہسپتال میں بیک وقت تین بچوں کو جنم دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوکاڑہ(نامہ نگار)اعوان ٹاؤن کی رہائشی خاتون نے نجی ہسپتال میں بیک وقت تین بچوں کو جنم دیا تینوں بچے صحت مند ہیں تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد کے علاقہ اعوان ٹاون کی رہائشی خاتون کو ڈلیوری کے لیے بھی ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے بیک وقت تین بچوں جن میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں جنم دیا ڈاکٹرز کے مطابق تینوں بچے مکمل صحت مند ہیں اور ان کی والدہ آمنہ کی حالت بھی تسلی بخش ہے آمنہ کا خاوند چند ماہ قبل روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک گیا ہوا تھا آمنہ کا اس سے قبل بھی ایک بیٹا تھا تین بچوں کی بیک وقت پیدائش سے آمنہ اور ان کے گھر والے بے حد خوش ہیں اور اللہ کے حضور سربسجود ہیں اس موقع پر آمنہ کے بھائیوں نے خوشی میں مٹھائی تقسیم کی مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی تین بچوں کی بیک وقت پیدائش کی اطلاع پر نجی ہسپتال پہنچ گئے اور آمنہ کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔
تین بچوں کی پیدائش 

مزید :

صفحہ آخر -