نئے سیمنٹ پلانٹ لگنے سے اربوں کی سرمایہ کار ی آئیگی،میاں اسلم اقبال

نئے سیمنٹ پلانٹ لگنے سے اربوں کی سرمایہ کار ی آئیگی،میاں اسلم اقبال

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال نے فوجی سیمنٹ لمٹیڈ کے کنسلنٹس احمد سہیل اور ڈنڈوٹ سیمنٹ کے جی ایم اسد اللہ بٹ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیمنٹ پلانٹ لگانے کے لئے این او سی کے اجراء کے لئے ون ونڈو آپریشن کی سہولت دیں گے۔ سرمایہ کاری کے فروغ سے روزگار کے مواقع بڑھائے جاسکتے ہیں۔ نئے سیمنٹ پلانٹ لگنے سے اربوں روپے کی سرمایہ کار ی آئے گی۔اس لئے سیمنٹ پلانٹ لگانے کے لئے این او سی کے اجراء میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برادشت نہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا اربوں روپے کی سرمایہ کاری میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے۔ این او سی کے اجراء کے حوالے سے محکمہ صنعت وتجارت کے ڈپٹی سیکرٹری معید رانا کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جو متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں گے۔ 

اسلم اقبال

مزید :

صفحہ آخر -