امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا، اطہر قریشی 

امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا، اطہر قریشی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوالا لمپور) محمد فاروق ڈوگر(ٹی ٹی ایس جے کے چیئرمین محمد اطہر قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے دنیا کی بدلتی ہوئی جغرافیائی اور معاشی  صورتحال کے اندر امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا،اسرائیل کو متحدہ عرب امارات کے تسلیم کیے جانے پر جس طرح سے بحرین اسمبلی کے اندر اسرائیل کا پرچم نذر آتش کیا گیا ہے اور اپنے غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔اسی طرح تمام اسلامی ممالک کو چاہئے کہ وہ اسرائیل کے سفارت خانوں کو پوری اسلامی دنیا میں بند کر دیں کہ ہم اس وقت تک اسرائیل سے اپنے تعلقات بند رکھیں گے جب تک وہ فلسطین کو آزاد نا کر دیں، فلسطین پر مظالم بند کیے جائیں۔اسی طرح سے تمام اسلامی ممالک کو چاہئے کہ وہ بھارت سے بھی ہر قسم کے اپنے تجارتی اور سفارتی تعلقات منقطع کر یں جب تک بھارت کشمیریوں پر ظلم بند نہیں کرے گا ہم اس سے کسی قسم کی ٹریڈ نہیں کریں گے اور اقوام متحدہ کا بھی مکمل بائیکاٹ کیا جائے تاکہ وہ اسلام دشمنی سے باز آئے مسلمانوں کی بقا کیلئے یہ سارے اقدامات انتہائی ضروری ہیں ورنہ مسلمان اسی طرح سے ہر جگہ ظلم کا شکار ہوتے رہیں گے اور جغرافیائی لحاظ سے مسلم ممالک کی سرحدی مختصر ہوتی چلی جائیگی،پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے،اس کو یہ اقدام سب سے پہلے اٹھانا چاہئے۔
 اطہر قریشی 

مزید :

صفحہ آخر -