حکمرانوں کا یوٹرن اور دھوکہ بازی بے نقاب ہوچکی، قمر زمان کائرہ

   حکمرانوں کا یوٹرن اور دھوکہ بازی بے نقاب ہوچکی، قمر زمان کائرہ

  

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی امیدوں پر پوری نہیں اتری حکمرانوں کا یوٹرن اور دھوکہ بازی بے نقاب ہوچکی ہے الیکشن میں عوام کو سنہرے خوابوں کے سبز باغ دکھانے والوں نے عوام کو بڑی مشکلات میں دھکیل دیا ہے بھوک غربت بیروزگاری میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔ حکومت کو عوام کی حالت کی فکر نہیں اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگانے کی فکر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی تحصیل اوکاڑہ کے صدر راؤ ایازالکریم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی دوسالہ کارگردگی ناکامیوں محرومیوں کی منہ بولتی تصویر ہے حکمرانوں نے عوام کے منہ سے ترنوالہ چھین لیا۔قومی معاملات میں بدانتظامی بڑھ رہی ہے۔عوام پستی کی طرف جارہے ہیں۔

یوٹرن

مزید :

صفحہ آخر -