سیکرٹری مذہبی امور اعجاز جعفر کا کرتارپور گردوارہ صاحب کا دورہ

 سیکرٹری مذہبی امور اعجاز جعفر کا کرتارپور گردوارہ صاحب کا دورہ

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز خان جعفر کا نارووال میں کرتارپور گردوارہ صاحب کا دورہ،سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ طارق وزیر، رینجرز، گلوبل نوبل، ایمیگریشن، ضلعی انتظامیہ نارووال نے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کی گرنتھی صاحب، رکن پنجاب اسمبلی رمیش سنگھ اروڑا و دیگر سکھ برادری سے بھی ملاقات ہوئی، ملکی و غیر ملکی زائرین کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، کرتار پور کمپلیکس تک رابطہ سڑکوں کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے،کرتارپور پراجیکٹ دنیا بھر کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کا بہترین نمونہ ہے،مذہبی سیاحت کے فروغ سے مقامی آبادی کو روزگار کے نئے مواقعے میسر آئیں گے۔

کرتارپور دورہ 

مزید :

صفحہ آخر -