دوسروں کی غلطیوں کا خمیازہ عوام کو نہیں بھگتنے دیں گے،ناصر حسین شاہ

دوسروں کی غلطیوں کا خمیازہ عوام کو نہیں بھگتنے دیں گے،ناصر حسین شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے تجاوزات کے خاتمہ سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ نالوں پر قائم تجاوزات پیپلز پارٹی نے تعمیر نہیں کروائیں۔ تجاوزات کے خاتمے سے متعلق حکومت کسی مصلحت کا شکار نہیں، کراچی کے مسائل کا مستقل حل نکالنا ترجیح ہے۔ ماضی کی غلطیوں کو سدھارنے کی ضرورت ہے، مرحلہ وار پہلے غیرآباد اور پھر آباد تجاوزات کو صاف کیا جائے گا۔ سندھ حکومت تمام افراد کو متبادل رہائش فراہم کرے گی، نالوں پر قائم تجاوزات پیپلز پارٹی نے تعمیر نہیں کروائیں۔ہم دوسروں کی غلطیوں کا خمیازہ عوام کو نہیں بھگتنے دیں گے، میڈیا کو تمام کارروائی کے دوران آن بورڈ رکھا جائے گا۔
ناصر حسین شاہ

مزید :

صفحہ آخر -