چین کی مارکیٹ پاکستان کے شعبہ ٹیکسٹائل کی بحالی کیلئے مزید معاونت کریگی: رپورٹ 

چین کی مارکیٹ پاکستان کے شعبہ ٹیکسٹائل کی بحالی کیلئے مزید معاونت کریگی: ...

  

 اسلام آباد(آئی این پی)چینی مارکیٹ پاکستان کی ٹیکسٹائل پیداوار کو نمایاں طور پر شامل کرے گی اور کوڈ 19 کے تناظر میں ٹیکسٹائل کے شعبے کی مزید بحالی کیلئے معاونت کرے گی۔گوادر پرو نے چائنا کاٹن نیٹ کی طرف سے جاری چائنہ کاٹن مارکیٹ کی ماہانہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ عالمی معاشی بحالی سست اور بتدریج رہی ہے، جبکہ چینی معیشت مستحکم ہوچکی ہے۔ چین کی ٹیکسٹائل کی درآمدات کے حجم میں جولائی کے مہینے میں 6.5 فیصد اضافہ ہوا، جو مارکیٹ کی توقعات سے کہیں زیادہ ہے۔ اس کے بعد اگست میں چین کی ٹیکسٹائل کی مانگ میں نمایاں اضافہ رہا ہے۔ موسم خزاں اور موسم سرما کے کپڑے  کے آرڈر میں اضافہ ہوتے ہی ٹیکسٹائل سے متعلقہ طلب میں بہتری آئی ہے۔ جولائی میں پاکستان نے 36600 ٹن روئی برآمد کی (سالانہ 19.33)۔ دریں اثنا ء پاکستان نے 959 ملین ڈالر کا ٹیکسٹائل اور کپڑ ا برآمد کیا جس میں صرف ایک سال کے دوران 5.44 کی کمی ہے۔ اس کے بعد مئی میں سالانہ  36.72 فیصد اور اپریل میں 64.51 فیصد سالانہ کمی واقع ہوئی۔گوادر پرو نے بتایا رواں ہفتے جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان کی گھریلو ٹیکسٹائل کی صنعت پوری طرح سے بحال ہوگئی ہے۔ دریں اثنا، چین میں ٹیکسٹائل مارکیٹ میں زبردست مانگ ظاہر ہوئی ہیگرچہ مجموعی طور پر قیمتیں پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ابھی بھی کم ہیں لیکن اس کے مستقبل میں بڑ ھنے  کے امکانات ہیں۔

تیکسٹائل 

مزید :

صفحہ آخر -