سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100انڈیکس 181.01پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر 10پیسے سونا 500روپے تولہ مہنگا 

  سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100انڈیکس 181.01پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر 10پیسے سونا 500روپے ...

  

 کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہا لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب آگیاجس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس181.01پوائنٹس کے اضافے سے 39802.60پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ59.02فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 17ارب69کروڑ63لاکھ روپے بڑھ گئے تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت2کروڑ87لاکھ54ہزار شیئرز کم رہا۔گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ابتدائی اوقات میں تیزی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 39824پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت رجحان کے باعث منفی رجحان دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 39473پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا لیکن بعد میں ریکوری آئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس181.01پوائنٹس کے اضافے سے39802.60پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 52.52پوائنٹس کے اضافے سے17229.29پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 72.25پوائنٹس کے اضافے سے27930.61پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 388کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 229کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 135میں کمی اور 24میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر73کھرب78ارب90کروڑ30لاکھ روپے ہوگئی۔۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے شیئرز 73روپے کے اضافے سے1065.94روپے ہوگئی اورسیپ ہائر ٹیکسٹائیل 29.99روپے کے اضافے سے899.99روپے ہوگئی جبکہ نیسلے پاکستان 50.01روپے اور سیپ ہائر فائبر34.90روپے کی کمی سے باترتیب 6100روپے اور 770.10روپے ہوگئی۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈالر 168.70روپے تا جاپہنچا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 10پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید168.25روپے سے بڑھ کر168.35روپے اور قیمت فروخت168.45روپے سے بڑھ کر168.60روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید168.روپے سے بڑھ کر168.20روپے اور قیمت فروخت168.50روپے سے بڑھ کر168.70روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید196.50روپے سے بڑھ کر 197روپے اور قیمت فروخت198.50روپے سے بڑھ کر 199روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218.50روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت220.50روپے سے گھٹ کر199روپے ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا 500روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 18ہزار500روپے  فی تولہ ہوگیا۔آل سندھ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10ڈالر کے اضافے سے1950ڈالر فی اونس ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹو ں میں فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کے اضافے سے ایک لاکھ18ہزار500روپے ہوگئی جب کہ 10گرام سونے کی قیمت 429روپے کے اضافے سے ایک لاکھ1595روپے ہوگئی چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 30روپے کے اضافے سے1430روپے ہوگئی۔ 

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -