ٹیپ انتخابات، ندیم اقبال کا رپوریٹ کلاف کی اہم نشست کے مضبوط امیدوار 

ٹیپ انتخابات، ندیم اقبال کا رپوریٹ کلاف کی اہم نشست کے مضبوط امیدوار 

  

لاہور(انٹر ویو میاں اشفاق انجم، تصاویر ایوب بشیر) ہوپ پاکستان کے سابق مرکزی سینئر وائس چیئرمین ندیم اقبال حج ٹریڈ میں خدمت کا ریکارڈ بنانے کے بعد ٹریول ٹریڈٖ میں لوہا منوانے کے لیے سر گرم ہو گئے۔ ٹیپ کے 12ستمبر2020ء کو ہونے والے نارتھ زون کے انتخابات میں کارپوریٹ کلاس کی اہم ترین نشست میں مضبوط امیدوار کے طور پر میدان میں آگئے۔ میرا مقصد ٹریول ٹریڈ کو بحران سے نکال کر حقیقی مقام دلانا ہے سب کو ساتھ لے کر چلنا میری ترجیح ہو گا۔ ذکاء ٹریول فیصل آباد کے چیف ایگزیکٹو کارپوریٹ کلاس کے امید وار، ندیم اقبال کی ”روزنامہ پاکستان“ سے خصوصی گفتگو انہوں نے کہا عمرہ اور حج ٹریڈ کے ساتھ ساتھ ٹریول ٹریڈ گزشتہ ایک سال سے بحران کا شکار ہے سینکڑوں دفاتر بند ہوچکے ہیں ہزاروں افراد بے روزگار ہوئے ہیں اربوں روپے کے نقصان ہو رہا ہے افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ ٹریول ٹریڈ کا کوئی ولی وارث نہیں ہے۔ ٹیپ کے ممبران کے دباؤ کی وجہ سے میدان میں آیا ہوں۔حج آرگنائزر سے درخواست کروں گاہوپ کی طرح ٹیپ میں بھی میری حوصلہ افزائی کریں میں انہیں مایوس نہیں کروں گا۔

ندیم اقبال

مزید :

صفحہ آخر -