بلوچستان آبی ذخائر کی تعمیر سے ملک کی غذائی اجناس کی ضروریات پوری کرسکتا ہے: چیئر مین واپڈا

  بلوچستان آبی ذخائر کی تعمیر سے ملک کی غذائی اجناس کی ضروریات پوری کرسکتا ...

  

 لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چئیرمین واپڈا مزمل حسین نے کوئٹہ میں ملاقات کی۔اس موقع پر صوبائی  وزراء میر طارق مگسی اور میر سلیم کھوسہ بھی موجود تھے۔ملاقات میں نولنگ ڈیم ضلع جھل مگسی کی تعمیر اور کچھی کنال کی تکمیل و توسیع سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے آبی ذخائیر کی تعمیر وترقی سے لاکھوں ایکڑ اراضی زیر کاشت لائی جا سکتی ہے۔کچھی کنال کا منصوبہ صوبے کی معاشی صورتحال اور روزگار کے مواقعوں کی بنیاد ثابت ہوگا۔آبی ذخائیر کی تعمیر سے بلوچستان ملک کی غذاء اجناس کی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کا کہنا تھا کہ نولنگ ڈیم منصوبے کے ٹینڈر جلد کر دیئے جائیں گے۔اس منصوبے پر لاکھوں ایکڑ فٹ پانی زخیرہ ہو گاجبکہ نولنگ ڈیم سے بجلی بھی پیدا ہو گی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھی کنال کے فیز 1 کے بقایا کام کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے یقین دہانی کروائی کہ صوبائی حکومت آبی ذخائر کی تعمیر اور نہروں کی تکمیل و توسیع میں اپنی تمام توانائی بروئے کار لائے گی اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔

چیئرمین واپڈا

مزید :

صفحہ آخر -