ای ایف یو لائف نے ہیلتھ اینڈسیفٹی ایوارڈ“جیت لیا
کراچی(پ ر)ای ایف یو لائف ایشورنس لمیٹیڈ، مُلک کے نجی شعبے میں بیمہ حیات فراہم کرنے والی ممتاز کمپنی کو، چھٹے سالانہ انٹرنیشنل اینوائیرنمنٹ ہیلتھ اینڈ سیفٹی ایوارڈز (بین الاقوامی ماحولیاتی صحت اور تحفظ ایوارڈ) کی تقریب میں، جس کا اہتمام پروفیشنلز نیٹ ورک اینڈ ایتھیکل بزنس اپ ڈیٹ (ای بی یو) کی جانب سے کیا گیا تھا، صحت اور حفاظت ایوارڈ سے نوازا گیا۔ محترمہ ایولین ڈی ابروگینا، ہیڈ سی ایس آر انیشئیٹوز (CSR Initiaves)، ایف یو لائف ایشورنس لمیٹیڈ، نے کمپنی کی جانب سے یہ ایوارڈ وصول کیا۔ یہ ایوارڈ صحت کے شعبے میں کمپنی کے حصّے کا، اور ماحول اور تحفّظ کی جانب اس کے کردار کا اعتراف ہے۔ ای ایف یو لائف ماحول کی بہتری اور اس کے تحفّظ میں اپنا حصّہ پیش کرنے اور اسکو ترقی دینے میں آگے سے آگے رہی ہے اور وہ اس معاشرے کے ساتھ، جس میں وہ کام کرتی ہے، ایک مثبت تعلق بنانے کے لئے ایک محور کا کام کرنے والا کردار ادا کرنے پر یقین رکھتی ہے۔