سی پیک سپورٹس فیسٹول کا اعلان، 45ممالک کے 400ایتھلٹ گوادر آئینگے 

سی پیک سپورٹس فیسٹول کا اعلان، 45ممالک کے 400ایتھلٹ گوادر آئینگے 

  

گوادر(آن لائن) گوادر میں سی پیک سپورٹس فیسٹیول کاانعقاد کیا جائیگا۔ایونٹ میں 45ممالک کے 400 ایتھلیٹس پاکستان آئیں گے، پاکستان اور چین کے ثقافتی کھیل سپورٹس فیسٹیول کی شان بڑھائیں گے،ایونٹ میں 30 ممالک کے سپورٹس منسٹرز کو بھی مدعو کیا جا رہا ہے۔انٹرنیشنل ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز فیسٹیول 7 روز تک جاری رہے گا، نیزہ بازی، اونٹ ریس، بیلٹ ریسلنگ، تیر اندازی جیسے ثقافتی کھیل سرگرمیوں کا حصہ ہوں گے۔ سی پیک دنیا میں جاری اس وقت سب سے بڑا اقتصادی و ترقیاتی منصوبہ ہے جسکی ابتدائی مالیت 46 ارب ڈالر ہے جو مزید بڑھ کر 62 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔ منصوبے میں طویل کشادہ اور محفوظ سڑکیں، توانائی کے منصوبے، انڈسٹریل پارکس اور گوادر بندرگاہ کی تعمیر و انصرام شامل ہے۔

 سپورٹس فیسٹول

مزید :

صفحہ اول -