امریکا نے کورونا کے مریضوں کے پلازما سے علاج کی منظوری دیدی

    امریکا نے کورونا کے مریضوں کے پلازما سے علاج کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ اینڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے کورونا وائرس کے مریضوں کے پلازما سے علاج کی ہنگامی بنیادوں پر منظوری دے دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایف ڈی اے کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہونے والے افراد کے خون کے پلازما سے کورونا مریضوں کا مؤثر طور پر علاج کیا جا سکتا ہے اور اس سے حاصل ممکنہ فوائد ممکنہ خطرات سے کہیں زیادہ ہیں۔پلازما میں طاقتور اینٹی باڈیز ہیں جو کورونا وائرس سے تیزی سے لڑنے میں مدد کر سکتی ہیں، اگرچہ پلازما کے ذریعے کورونا وائرس کے علاج کا یہ طریقہ کار امریکا اور دیگر ممالک کے مریضوں پر پہلے ہی استعمال کیا جا چکا ہے لیکن یہ علاج کتنا مؤثر ہے ماہرین کے درمیان یہ ابھی بھی زیر بحث موضوع ہے جب کہ بعض نے متنبہ بھی کیا ہے کہ اس کے مضر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔امریکی ریاست نیو یارک کے لینکس ہل اسپتال کے پلمونری ماہر ڈاکٹر لین ہارووٹز نے کہا  ہے کہ ’کنویلیسنٹ پلازما شاید کام کرتا ہے، اگرچہ اسے اب بھی کلینیکل ٹرائلز میں ثابت کرنے کی ضرورت ہے‘۔انہوں نے کہا کہ پلازما اس وقت زیادہ اچھا کام کرتا ہے جب کوئی شخص کورونا وائرس میں مبتلا رہ چکا ہو کیونکہ ایسی صورت حال میں جسم انفیکشن کو بے اثر کرنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔
پلازما 

مزید :

صفحہ اول -