فلسطینیوں کو ان کا حق دلانے کیلئے تمام رکن ممالک ہر ممکن کوششوں پر متفق، او آئی سی 

 فلسطینیوں کو ان کا حق دلانے کیلئے تمام رکن ممالک ہر ممکن کوششوں پر متفق، او ...

  

جدہ(آئی این پی)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف تنظیم کا مقف واضح اور دو ٹوک ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلامی ممالک کی تنظیم نے فلسطین پر اپنے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا ہے، او آئی سی کا کہنا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف موقف واضح اور دو ٹوک ہے، فلسطین پر اسرائیلی تسلط کے خلاف تمام رکن ممالک کا موقف یکساں ہے۔او آئی سی نے یہ بھی کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کا حق دلانے کے لیے تمام رکن ممالک ہر ممکن کوششوں پر متفق ہیں۔اعلامیے میں او آئی سی نے کہا کہ ایک جامع اور پر امن طریقے سے ہی عرب اسرائیل تنازع حل کیا جا سکتا ہے، عالمی قوانین کی پاس داری اور 2 ریاستی فارمولے سے ہی مسئلے کا حل ممکن ہے، دوسری طرف فلسطین میں یہودیوں کی آباد کاری اس مسئلے کے حل میں بڑی رکاوٹ ہے۔او آئی سی کے مطابق اسرائیل کا القدس پر غیر قانونی قبضہ عرب اسرائیل تنازع کی بنیادی جڑ ہے، فلسطینی ریاست اور مشرقی القدس بطور دارلحکومت فلسطینیوں کا حق ہے۔

 او آئی سی 

مزید :

صفحہ اول -