وفاقی حکومت نے سول سرونٹس رولز 1973میں ترامیم کی منظوری دیدی

وفاقی حکومت نے سول سرونٹس رولز 1973میں ترامیم کی منظوری دیدی

  

 پشاور(آن لائن) وفاقی حکومت نے سول سرونٹس رولز 1973میں ترامیم کی منظوری دیدی ہے جس کے مطابق سابق فاٹا اور گلگت بلتستان کا چار فیصد کوٹہ علیحدہ کر دیا گیا۔ ملازمتوں میں سابق فاٹا کا کوٹہ تین فیصد ہو گا۔ سابق فاٹا کا کوٹہ دس سال تک خیبر پختونخوا میں ضم نہیں ہو گا۔ ملازمتوں میں گلگت بلتستان کا کوٹہ ایک فیصد ہو گا جبکہ ملازمتوں میں میرٹ کا کوٹہ 7.5 فیصد ہو گا۔ پنجاب بشمول اسلام آباد کا کوٹہ 50 فیصد ہو گا۔ سندھ کا ملازمتوں میں کوٹہ 19 فیصد ہو گا۔ ملازمتوں میں خیبر پختونخوا کا کوٹہ 11.5 فیصد‘ بلوچستان کا کوٹہ 6 فیصد اور آزاد کشمیر کا کوٹہ دو فیصد ہو گا۔وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اعلامیہ جاری کردیا ہے او رصوبائی حکومت کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ کوٹے کو سول سرونٹس رولز 1973 ء کی متعلقہ شق کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت

مزید :

صفحہ اول -