محرم الحرام کے پیش نظر ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

      محرم الحرام کے پیش نظر ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)محرم الحرام کے پیش نظر ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ، پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں کیلئے الرٹ بھی جاری۔تفصیل کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے محرم الحرام کے دوران کسی بھی ہنگامی و ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ ڈاکٹروں و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ہائی الرٹ یکم سے بارہ محرم الحرام تک ہوگا۔ بالخصوص 9 اور 10 محرم کو سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسیں ہائی الرٹ رہیں گے۔ ہسپتالوں میں ضروری مشینری و آلات کو فعال رکھنے، ادویات، خون کی بوتلوں کا سٹاک رکھنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

چھٹیاں منسوخ

مزید :

صفحہ اول -