شہباز شریف،فضل الرحمان کے  درمیان رابطہ، آج ملاقات ہوگی

شہباز شریف،فضل الرحمان کے  درمیان رابطہ، آج ملاقات ہوگی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے۔ میاں شہباز شریف منگل کی صبح گیارہ بجے مولانا فضل الرحمان کے گھر جائیں گے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اے پی سی سمیت دیگر اہم امور زیر غور آئیں گے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے فاصلوں کو کم کرنے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔میاں شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں حکومتی کارکردگی اور موجودہ قوانین سمیت اپوزیشن کو متحد کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

ملاقات  

مزید :

صفحہ اول -