ملک میں کورونا سے مزید 6ہلاکتیں، 346نئے کیسز رپورٹ 

  ملک میں کورونا سے مزید 6ہلاکتیں، 346نئے کیسز رپورٹ 

  

  اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6250 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 293496 تک جاپہنچی ہے۔اب تک پنجاب میں 2188، سندھ میں 2373 اور خیبر پختونخوا میں 1248 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 64 اور آزاد کشمیر میں 61 افراد کا انتقال ہوا ہے۔ملک میں پیر کو کورونا سے 6 ہلاکتیں اور 346 نئے کیسز سامنے آئے جن میں سندھ میں 6 ہلاکتیں اور 172 کیسز رپورٹ ہوئے۔اس کے علاوہ پنجاب سے 55 کیسز، بلوچستان سے 33، خیبرپختونخوا سے 30، گلگت 25 کیسز، اسلام آباد 22 کیسز اور آزاد کشمیر سے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پنجاب سے کورونا کے مزید 55 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 96233 اور ہلاکتیں 2188 ہو گئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا کے 91161 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 25 کیسز سامنے آئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2682 اور اموات کی تعداد 64 ہو گئی ہے جب کہ 2276 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سیکورونا کے مزید 22 کیسز پورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15515 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 175 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 14621 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔آزاد کشمیر سےٓج کورونا کے مزید 9 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد وادی میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2254ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا وائرس کے باعث 61 اموات ہو چکی ہیں۔آزاد کشمیر میں اب تک 2070 مریض کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں پیر کو کورونا کے باعث مزید 6 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2373  ہوگئی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان مہلک وائرس کے مزید 172 کیسز سامنے ا?ئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 128456 ہوگئی۔صوبے میں اب تک 122181 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 33 کیسز سامنے ا?ئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12560 ہے جب کہ وائرس کے باعث اب تک 141 اموات ریکارڈ کی جاچکی ہیں۔صوبے میں اب تک سے 11460 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 30 کیسز سامنے ا?ئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 35796 ہوگئی۔صوبے میں پیر کو بھی مہلک وائرس سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی تو اب تک مجموعی طور پر ہلاک افراد کی تعداد 1248 ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کے پی میں اب تک 33426 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

 کورونا 

مزید :

صفحہ اول -