بدعنوانی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم، چیئرمین نیب

      بدعنوانی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم، چیئرمین نیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کرپشن کے خلاف جنگ کو قومی فریضہ سمجھتا ہے۔ کرپشن کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔تفصیل کے مطابق چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے زیر صدارت نیب ہیڈ کواٹرز میں اہم اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم بدعنوانی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں۔ ادارے کے قیام کا مقصد قوم کو کرپشن سے نجات دلانا ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔ نیب افسران کی محنت کو قومی اور بین الاقوامی ادارے سراہتے ہیں۔ نیب افسران لوٹی گئی رقم برآمد کرنے کیلئے کوششیں مزید تیز کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب نے کرپشن کیسز کی تحقیقات کے لئے مشترکہ انوسٹی گیشن ٹیم کا نظام متعارف کرایا۔ اپنے قیام سے لے کر اب تک نیب 466 ارب روپے برآمد کر چکا ہے۔
 چیئرمین نیب

مزید :

صفحہ اول -