بھارت ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے  تیار، چین سے مذاکرات کی ناکامی  پر فوجی آپشن موجود،بپن راوت

بھارت ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے  تیار، چین سے مذاکرات کی ناکامی  پر فوجی آپشن ...

  

 نئی دہلی (آن لائن) بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل (ر) بیپن راوت نے کہا ہے کہ چین کیساتھ مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں فوجی آپشن موجود ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انکامزید کہنا تھا لداخ میں چینی فوج کی طرف سے بدانتظامیوں سے نمٹنے کیلئے فوجی آپشن موجود ہے لیکن اس کا استعمال اسی صورت کیا جائیگا جب فوج اور سفارتی سطح پر بات چیت ناکام ہوجائیگی۔ بھارت کی مسلح افواج چین کی طرف سے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور مرکزی انٹیلی جنس ایجنسیوں میں ہم آہنگی کا کوئی فقدان نہیں۔ دریں اثنا، چین نے تجویز پیش کی ہے کہ اگر بھارتی فوج پینگونگ جھیل کے فنگر 4 علاقے سے پیچھے ہٹ جاتی ہے تو چینی فوج بھی ا سی فاصلے سے پیچھے ہوجائیگی، تا ہم بھارت نے اس تجویز کو مسترد کردیااور چین سے مطالبہ کیا کہ وہ سرحد پر مشرقی لداخ کے تمام علاقوں میں جمود کی بحالی کرے۔ 

بپن راوت

مزید :

صفحہ اول -