بھارت نے بے گناہ کشمیریوں پر دہشتگردی کا راج مسلط کر رکھا ہے: عارف علوی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلابیرن نے ایوان ِصدر میں ملاقات کی۔ رہنماؤں میں پاکستان اور میکسیکو کے مابین تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سینیٹر مرزا محمد آفریدی بھی موجود تھے۔صدر عارف علوی نے کہا کہ عالمی برادری غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن سے بیگناہ لوگوں کو انسانی حقوق کی پامالی کا نشانہ بنا رہا ہے۔ بھارت نے کشمیر کے بے گناہ لوگوں پر دہشت گردی کا راج مسلط کر رکھا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو اذیت میں مبتلارکھنا، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ امید ہے کہ بین الپارلیمانی یونین بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔صدر نیوفد کو حکومت کی سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی سے بھی آگاہ کیا۔
صدر ملاقات